وفاقی تعلیمی ادارہ جات کینٹ گیریژن راولپنڈی: نئے اساتذہ اوردیگر سٹاف 3ماہ سے تنخواہ سے محروم

 
0
915

بھرتی ہوئےافرادکی تصدیق شدہ فہرست  سی ایم اے کو نہیں بھیجی گئی

راولپنڈی، مارچ 25 (ٹی این ایس): فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کینٹ گریژن  میں گریڈایک سے گریڈ14 تک مختلف اسامیوں پر بھرتی ہونے والے2 ہزار سے زائد ملازمین کو تا حال 3 ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارہ جات کینٹ گیریژب ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے جنوری میں اساتذہ سمیت مختلف خالی آسامیوں میں گریڈ ایک سے 14 تک کی اسامیوں پر2ہزار سے زائد اساتذہ، اکاؤنٹنٹ، کلرکوں سمیت دیگر ملازمین کو بھرتی کیا ، سب سے زیادہ بھرتیاں اساتذہ کی کی گئی ہیں۔

ان بھرتی ہونے والے ملازمین کو مختلف اسامیوں پر جوائننگ تو دے دی گئی تاہم ان ملازمین میں سے بڑی تعداد گذشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انھوں نے متعدد بار سی ایم اے راولپنڈی میں تنخواہوں کے حصول کے لیے بل جمع کرائے تاہم ان بلز کو یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ اب تک متعلقہ محکمے نے بھرتی ہونے والے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرست انھیں نہیں بھیجی ہے۔نہ ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے آسامیوں کی منظوری کی فہرست دی گئی ہے

جس کی وجہ سے ان کو تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکتی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ایف جی ای آئی کے پاس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظور شدہ آسامیوں کی فہرست نہیں ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیاگیاہے۔3 ماہ قبل بھرتی ہونے والے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرست سی ایم اے کو1977کے مطابق ارسال کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملازمین کی تنخواہوں کے بل روک دیے گئے تھے، جب ان بھرتی ہونے ملازمین کے کوائف کی تصدیق متعلقہ فہرست جاری کی جارہی ہے اور کلیئرنس ہوتے ہی ان ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں بقایا جات ادا کردیے جائیں گے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کینٹ گیریژن کے جنوری میں بھرتی ہونے والے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف 3ماہ سے تنخواہ سے محروم ہونے پر انتہائی پریشان ہیں۔  عرصہ 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اساتذہ اور کلیریکل سٹاف میں مایوسی ہے۔ ایف جی ای آئی کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی اور سی ایم اے کے معاملات میں قوم کے معمار پس رہے ہیں۔ کنٹرولرملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی کینٹ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اوردیگرسٹاف کی تنخواہ پاس نہیں کررہا۔اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک کے دیگر سی  ایم ایز نے پے پاس کر دی صرف سی ایم اے راولپنڈی روڑے اٹکا رہاہے۔ذرائع کے مطابق سی ایم اے حکام راولپنڈی اپنے لوگ بھرتی کرانا چاہتے جس وجہ سے پے پاس نہیں کررہاہے۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔