پاکستانی نژاد برطانوی شیڈووزیر افضل خان کی جانب سے ٹائمز نیوز ایجنسی (ٹی این ایس) کا دورہ ، ٹی این ایس کی جانب سے فراہم کردہ نیوز سروسز کی تعریف

 
0
484

اسلام آباد مارچ 25(ٹی این ایس) پاکستانی نژاد برطانوی شیڈووزیر افضل خان نے ٹائمز نیوز ایجنسی (ٹی این ایس)کا دورہ کیا ڈائریکٹر ٹی این ایس چوہدری شہزاد اور چیئرمین APNEFرانا عمران لطیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق بروز اتوارپاکستانی نژاد برطانوی شیڈو وزیر افضل خان نے اپنے دورے کے دوران ٹی این ایس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ٹی این ایس کی جانب سے فراہم کردہ نیوز سروسز اور اس کے معیار کی تعریف کی۔یاد رہے افضل خان کوحال ہی میں یوم پاکستان کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف پرصدر پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم سے بھی نوازا گیا ۔

 واضح رہے فضل خان نے سن 2000ئمیں کونسلر کا الیکشن جیتا۔سن 2005ئمیں لارڈ مئیر کا الیکشن لڑا اور مانچسٹر کی تاریخ تبدیل کر دی وہ مانچسٹر کاسب سے کم عمر،پہلا مسلمان اور پہلا ایشیا ئی لارڈ مئیرمنتخب ہوگئے۔انہیں سال کا بہترین مئیر کا ایوارڈ دیا گیا کیونکہ انہوں نے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔

ان کی خدمات کے صلے میں سن 2007ئمیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے انہیں سی بی ای کاٹائٹل دیا گیا۔ سی بی ای برطانیہ میں کسی بھی شخصیت کو دیا جانا والا دوسرا بڑاسرکاری ایوارڈ ہے۔انہوں نے 2014ئمیں لیبر پارٹی کی جانب سے یورپی انتخابات میں حصہ لیا اور لیبر پارٹی کی جانب سے ’’پہلا‘‘مسلمان ممبر یورپی پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔بریگزیٹ کی بازگشت کے بعد انہوں نے 2017ئمیں برطانوی پارلیمنٹ کا الیکشن لڑا اور ایک دفعہ پھرمانچسٹر کا پہلا مسلمان پارلیمنٹرین کا اعزازحاصل کر لیا مورخہ 3جولائی 2017ئکو ان کی لیبر پارٹی کی جانب سے شیڈو امیگریشن منسٹر مقرر کیا گیا۔