صوابی:دیہہ سوڈھیر میں فصل سیراب کرنے پرمخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس نے 3 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار اور  ان سےاسلحہ ضبط کرلیا

 
0
2575

صوابی، مارچ 25 ( ٹی این ایس):دیہہ سوڈھیر میں فصل کو سیراب کرنے پرمخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے 3گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے 4عدد کلاشنکوف،2عدد پستول بھی برآمدکئے۔

تفصیلات کے مطابق  فصل تمباکوسیراب کرنے پر دو فریقین کے مابین زبانی تکرار کے بعد الف خان ،آختر امان پسران نواب گل ساکن پلوسہ بانڈہ سوڈھیراراضی خود فصل تمباکو کو سیراب کرنے میں موجود تھے کہ اسی اثناء میں ملزمان شیر آفسر،عالم زیب اورحسن شاہ پسران ظاہر شاہ  بھاری اسلحہ سے لیس آکر  الف خان اور آختر امان  پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی فائرنگ کی نتیجہ میں الف خان جان بحق ہوئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوئے۔

اس واقع پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے،ملزمان کی علاقہ چھوٹا لاہور میں موجودگی کی اطلاع  پر ڈی پی او صوابی نے ملزمان کی گرفتاری کرنے کے لئے ایس ایچ او یارحسین جواد خان کو حکم دیا جس پر ایس ایچ او یارحسین جواد خان،اے ایس آئی افتخار خان و دیگر  نفری پولیس نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے ملزمان  علاقہ لاہور میں اپنی بہن کے گھر موجود پاکر مزاحمت کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کیے گئے، جبکہ ملزمان مزید خونی تصادم کے لئے پلاننگ کررہے تھے۔ تفتیشی آفسر سب انسپکٹر مظہر خان اور اے ایس آئی آفسر خان ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں

ملزمان شیر آفسر،عالم زیب اورحسن شاہ پسران ظاہر شاہ  ساکن پلوسہ بانڈہ سوڈھیر  کے قبضے سے 4عدد کلاشنکوف،2عدد پستول اور 120عدد کارتوس برآمد کیے گئے،ملزمان کے خلاف جرم 302,324/34مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

ملزمان کو اس وخشیانہ عمل سے علاقہ میں بے چینی کا سماء طاری ہو گیا  جبکہ ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے سپیشل ٹاسک کو نہایت کم وقت میں پایا تکمیل تک پہنچا کر نہ صرف پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا جبکہ  ایس ایچ او یارحسین جواد خا ن  کے اس اقدام کو عوام الناس  نے دلی طور پر سراہا۔