تحقیقاتی کمیٹی 3 اپریل کو پی ٹی آئی فنڈز کی چھان بین کریگی

 
0
321

اسلام آباد مارچ 27(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ چھان بین کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں 2 نئے ممبران تعینات کردیں گے، پہلے 2افسران نے تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں 2 روز تک دو نئے ممبران کا تقرر ہوجائے گا، کمیٹی 3 اپریل کو پی ٹی آئی کیفنڈز کی چھان بین کرے گی۔اکبر ایس بابر کے خلاف پی ٹی آئی کا ہتک عزت کا دعویٰ بھی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہو گئے اب بھی ہم انصاف کے طلبگار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مغرب کی جمہوریت کی مثال دیتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی میں غیر قانونی طریقے سے پیسہ آنے کے ثبوت دیے۔