صوابی سوزوکی اور ہائی ایس میں تصادم ،سوزوکی ڈرائیور شدید زخمی

 
0
404

صوابی مارچ 27(ٹی این ایس) صوابی جہانگیرہ روڈ پر خطرناک حادثہ،سوزوکی اور ہائی ایس میں تصادم سےسوزوکی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوابی جہانگیرہ روڈ پر خطرناک حادثہ پیش آیا ،جب تیز رفتار ہائی ایس سوزوکی سے ٹکرا گئی،تصادم کے نتیجے میں سوزوکی کاڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ ہائی ایس ڈرائیور محفوظ رہا،ریسکیو زرائع کے مطابق زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد دینےکے بعدصوابی ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔