راو انوار نے جے آئی ٹی کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا 

 
0
350

کراچی،مارچ 29(ٹی این ایس):نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار نے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔راانوار نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں نقیب اللہ محسود کی گرفتاری اور پولیس مقابلے میں ہلاکت سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ راوانوار نے کہا ہے کہ وہ نقیب اللہ مقابلے کے دوران موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی انہیں مقتول کی گرفتاری کا پتا تھا، انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ نقیب اللہ شاہ لطیف ٹا?ن کیسے پہنچا۔ شاہ لطیف چوکی کے انچارج کا مقابلے کے حوالے سے فون آیا، صرف اتنا بتایا گیا کہ ملزمان ہیں، جتنی دیر میں گڈاپ سے شاہ لطیف ٹا?ن پہنچا اس وقت تک مقابلہ ہوچکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہو رہے ہیں، را? انوار کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد اب نقیب اللہ کیس کے گواہوں اور گرفتار اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پٹھان آج (جمعرات کو) اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ابتدائی تفتیش میں را? انوار نے سارا ملبہ ماتحت اہلکاروں و افسران پر ڈال دیاواضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت پر را? انوار انتہائی ڈرامائی انداز میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ چیف جسٹس کے حکم پر را? انوار کو گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا جبکہ کیس کی تفتیش کیلئے ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کی سربراہی میں جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی۔