سمال بزنس سے متعلق خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب، بزنس سے وابستہ خواتین کے جذبہ کہ سراہنا اور ملک کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے اہل بنانے کی ضرورت پر زور

 
0
1227

اسلام آباد، مارچ 29 (ٹی این ایس): خواتین کے عالمی دن اوریوم پاکستان کے حوالے سے سمال بزنس سے تعلق رکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکی صدر مس ریم عباسی اورصدر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز شیخ عامروحیدتھے ۔تقریب میں کھانے پینے کی اشیاء،زیورات اور مصوری کے فن پاروں سمیت مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین نے بیس سے زائدسٹالزبھی لگارکھے تھے ۔

اس موقع پر سمال بزنس سے وابستہ ان باہمت محنت کش خواتین نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے کاروبارسے ہم اپنے کنبہ کی کفالت احسن طریقے سے کرسکتے ہیں اوراپنے گھروالوں کی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کو پوری کرسکتے ہیں۔میاں بیوی اگردونوں محنت کرئے توبچوں کو اچھی تعلیم دے سکتے ہیں۔مہنگائی کے اس دور میں اگرایک خاندان کی کفالت کرنے والاصرف ایک شخص ہوتوبہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ ہم گھرپر بیٹھ کر چھوٹے پیمانے پر اپنابزنس کررہے ہیں اوراللہ کے فضل سے اچھاکمالیتے ہیں۔

تقریب کی میزبان سابق صدروبانی چیمبرآف ویمن سوشل انٹرپری نیورزپاکستان ڈاکٹررخشندہ اور تقریب کے مہمانان مس ریم عباسی اورشیخ عامروحیدنے تقریب کی اہمیت ،اسکے انعقاد سمال بزنس سے وابستہ خواتین کے جذبہ کوسراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو خود روزگار کمانے کا اہل بنانا اور اس مقصد کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کا حاملین روزگار ہونے کہ اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اگر اسکی آدھی سے زیادہ آبادی گھر بیٹھی ہوئی ہو۔