کراچی کے4اضلاع میں کچرا اٹھانیکا کام ٹھیکوں پردے دیا گیا

 
0
418

کراچی،مارچ30(ٹی این ایس):سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے4اضلاع میں کچرا اٹھانیکا کام ٹھیکوں پردیدیا۔سندھ میں فراہمی ونکاسِ آب کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت جسٹس رٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کی۔دوران سماعت سیکرٹری بلدیات نے عدلات کو بتایا کہ کورنگی اورضلع وسطی کیعلاوہ دیگر اضلاع میں کچرا اٹھانیکاکام ٹھیکیپردیا،کورنگی کو بھی آوٹ سورس کرنے کا عمل مکمل ہورہا ہے۔چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مشینیں نہیں ہیں،عملے کی کمی ہے، سالڈ ویسٹ پرہمارا اختلاف ہے، مجبوراً کہا کہ عملہ فراہم کریں۔سربراہ کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کے اختلاف سے ہمیں غرض نہیں،ہمارا مسئلہ صفائی ہے،وہ کون کریگا؟آپ کے پاس اتنے فنڈز ہیں کہ کم از کم مرکزی سڑک صاف کردیں۔اس پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ صفائی کیلئے 1200افراد پر مشتمل عملہ ہے۔، سربراہ کمیشن نے کہا کہ اگرخاکروب صفائی نہیں کررہے تو انہیں نکالیں،سیاسی مصلحتوں پر تقرریاں ہوں گی تو یہی ہوگا۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ تقرری سندھ حکومت کی ذمے داری ہے،نئی بھرتیاں نہیں ہورہیں۔