4نامعلوم چوروں نے گاڑی کو روک کر ساڑھے سات لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

 
0
545

راولپنڈی ،مارچ30 ( ٹی این ایس): 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سروس روڈ ایک مینار والی مسجد کے قریب ایک گاڑی کا پیچھا کیا اور گاڑی کو روک کر ساڑھے سات لاکھ روپے اسلحے کی نوک پر لوٹ لیے شہری کے شور مچانے پر ڈولفن فورس جو کہ معمول کی گشت پرتھے نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4ڈاکو کا پیچھا کیا تھوڑی دور جا کر ایک موٹر سائیکل گر گئی اور اس پر سوار 2 ڈاکوں کو ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے دبوچ لیا جب کے دوسرا موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گے زرائع کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں گرفتار ڈاکو نے ڈکیتی کا اعتراف کیا جبکہ لوٹی گئی رقم فرار ہونے والے ڈاکو ساتھ لے گئے ایس ایچ او کے مطابق تفتیش جاری ہے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہییاد رہے رواں ماہ تھانہ صادق آباد کے حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو چکے ہیں۔