نیب نے پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم کو گرفتارکر لیا 

 
0
306

لاہور، مارچ 30(ٹی این ایس):قومی احتسا ب بیورو ( نیب ) لاہور نے کامیاب کارروائی کر کے پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم کو گرفتارکر لیا ۔نیب لاہور کے ترجمان کے مطابق ملزم محمد سہیل بٹ پر پان پتی کی درآمدی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔نیب حکام کی جانب سے ملزم سہیل بٹ کی گرفتاری سیالکوٹ سے عمل میں لائی گئی ۔ترجمان کے مطابق ملزم محکمہ کسٹمز میں بطور کلیرنگ ایجنٹ ٹیکس چھوٹ کی مد میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا موجب بنا۔ملزم سہیل بٹ نے2011-12ء کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دیگر امپورٹرز کو کروڑوں کا مالی فائدہ پہنچایا اورپان پتی درآمد اور ٹیکس چھوٹ کی مد میں مجموعی طور پر اربوں کی کرپشن کی گئی ۔ترجمان کے مطابق ملزم پان پتی کرپشن کیس میں 40 سے زائد ریفرنسز میں ملوث ہے