ریڈیو پا کستان کے قومی نشریاتی رابطہ پر ڈرامہ ’’محبتیں کیسی کیسی ‘‘پیش کیا گیا

 
0
410

لاہور ،اپریل01 (ٹی این ایس):ریڈیو پا کستان لاہورکے پروگرام منیجر آفتاب اقبال کا تحریر کردہ ڈرامہ ’’محبتیں کیسی کیسی ‘‘قومی نشریاتی رابطہ پر پیش کیا گیا۔ ڈرامے کے پروڈیوسر مرزااطہر لطیف تھے۔ کہانی میں بتایا گیا ہے کہ محبتیں خوش قسمت لوگوں کے حصے میں آیا کرتی ہیں ان کو نبھا نا اور سنبھالنا ہر کسی سے نہیں ہو پاتا ۔گھریلوں طرز زندگی کے معاملات میں جذباتی لگاؤ اور احسا سات سے جڑے رہنے کے سبب ہم بعض اوقات دل شکنی کر جا تے ہیں اس کا احساس ہمیں بہت کچھ کھو کر ہوتا ہے۔ ڈرامہ میں راشد محمود ،خورشید علی،رشید علی،ہمایوں رشید،تسنیم کو ثر،فاطمہ غزل، فرخ شاہ،عروج علی اور ظہیر احمد نے اپنی خوبصورت صداکاری سے حقیقی رنگ ڈالا ہے ۔