سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے پانی کےغیرقانونی استعمال کا کیس

 
0
1902

سپریم کورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نیب کو طلب کرلیا

لاہور اگست 17(ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے پانی کےغیرقانونی استعمال سے متعلق کیس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نیب کو عدالت طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے پانی کے غیرقانونی استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کمپنیوں کے نمائندے اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ 10لاکھ فی کیوسک روزانہ کی قیمت مقررکی گئی تھی، نوٹیفکیشن میں روزانہ کوکاٹ کرماہانہ کردیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ نوٹیفکیشن میں کس نے تبدیلی کی وہ سامنے آئے عدالت نے کہا کہ پانی کی پہلے ہی قلت ہے، ایسے اقدامات سے ملک کو خشک کرنا چاہتے ہیں؟۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے، فیکٹریاں پینے کا پانی استعمال کررہی ہیں، آپ کی کمپنی کی وجہ سے کٹاس راج کا بیڑاغرق ہوگیا۔