مقبوضہ کشمیر  پھر لہولہان، وزیراعظم آزادکشمیرنے 17 نوجوانوں کی شہادت پر آج یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

 
0
363

مظفرآباد ،02  اپریل  (ٹی این ایس): وزیراعظم آزادکشمیرنے مقبوضہ کشمیر میں 17 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف آج یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا ۔

ان نوجوانوں کو گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں شہید کیا گیا، قابض فورسز نے 100 سے زائد مظاہرین کو بھی زخمی کیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل یوم مذمت منائیں۔انہوں نے شو پیاں اور اننت نگر میں پندرہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کرا رہی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اپیل کی کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کی بیہمانہ ہلاکت کا معاملہ سلامتی کونسل اورعالمی عدالت انصاف میں اٹھائے،بھارتی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے،حریت قیادت جو لائحہ عمل مرتب کرے گی ساتھ دیں گے۔