کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

 
0
861

اسلام آباد، اپریل  02 (ٹی این ایس):تھانہ کھنہ کے علاقہ کری روڈمیں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔۔پولیس نے بچے کی نعش قبضے میں لے کرپمزہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کراکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

معلوم ہواہے کہ سوموار کے روز کری روڈ کے علاقے میں کچرے کے ڈھیرسے نومولودبچے کی نعش برآمدہوئی ہے۔پولیس کاکہناہے کہ واقعہ کی اطلاع پر اسکی ایک ٹیم کائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کی نعش تحویل میں لیکر اسے پمزہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی  ہے۔