بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر طلبا اور اساتذہ کا انوکھا احتجاج

 
0
500

تنگوانی اپریل 02(ٹی این ایس ):تنگوانی کے ملحقہ  علاقے کندھ کوٹ  میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔ کندھ کوٹ  کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور استادوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ  بندش سے تنگ آکر انوکھا احتجاج کیا، طلبا اور استادوں  نے ہاتھوں میں موم بتیاں جلا کر ایک انوکھے انداز میں احتجاج کیا ۔طلبات کا کہنا تھا کے  جب تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاج اس طرح روزانہ کریں گے، طلبات کا مزید کہنا تھا کے  حیرت ہے جدید دور میں بھی بجلی 18 گھنٹے تک بند کی جاتے ہے،بجلی کی بندش سے ہمیں اسکولوں میں بہت  مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔ اس اثنٰی میں ایک استاد نے بتایا کے گڈو پارو تھرمل ہمارے ضلع میں ہونے کہ باوجود بھی ہم بجلی سے محروم ہیں۔اس موقع پر  طلبا اور استاد ذاہ نے  سپریم کورٹ آف پاکستان سے مخاطب ہوکر انھیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس لینے  کا مطالبہ کیا۔