فلم ’کارگو‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیاگیا

 
0
397

نیویارک ،03اپریل(ٹی این ایس):خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ آسٹریلوی فلم ’کارگو‘ کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا ہے۔بین ہالنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باپ کے گرد گھوم رہی ہے، جو ہر قیمت پر اپنی ایک سالہ بچی کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین، اینتھونی ہیز، کیرن پسٹوریس، ڈیوڈ گلپلل اور سوزی پورٹر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کریگ ڈیکر اور جیف ہیریسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔