کند ھ کوٹ کے نواحی گاؤں میں زہریلی لَسی پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں دوخواتین سمیت 17افراد بیہوش

 
0
582

تنگوانی، اپریل 04 (ٹی این ایس):  کند ھ کوٹ کے نواحی علاقہ یوسی آکھیروکے گاؤں سخوان جعفری میں زہریلی لَسی پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں دوخواتین سمیت 17افراد بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچایاگیا جہاں بروقت علاج کے سبب ان کی زندگیاں بچ گئیں۔

متاثرین میں ممتازولدزرین ،جونسال،عبدالرزاق ولدممتاز،صغریٰ زوجہ خالد،سبزعلی ،اعظم ولدممتاز، اربیلوولدخالد،نصرت بنت ربنواز،فتح خاتون زوجہ ممتاز،ذوالفقارولدحاجی زرین،سائنی بنت اصغرعلی،امنت زوجہ قربان،پٹھانی زوجہ زرین،حاجی زرین ولدگل محمد،احسان علی ولد زرین شامل ہیں۔

انچارج ڈی ایچ اورڈاکٹرعبدالسبحان دایوکے مطابق متاثرین کی  نصف گھنٹہ کے بعد اموات ہوسکتی تھیں انکاکہناتھاکے پانچ افراد کی کنڈیشن نارمل نہیں ہے جنہیں دس گھنٹوں تک اسپتال میں رکھاجائیگا گا۔ انھوں نے کہا کہ  شہری اوردیہاتی رکھی