نیب ریفرنس: موسم کی خرابی، نواز شریف، مریم نواز اسلام آباد نہ پہنچ سکے

 
0
1094

لاہور،05اپریل(ٹی این ایس):ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف موسم میں خرابی کے باعث اسلام آباد احتساب عدالت کے لئے روانہ نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت پیشی کیلئے خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا، مگر موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائر پورٹ پر پائلٹ نے آڑان بھرنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث نوازشریف جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ میں ہی موجود رہے اور ائر پورٹ روانہ نہ ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہ واجد ضیاء پر آج بھی جرح جاری رکھیں گے۔