ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کیلئے میکسیکوسرحد پر فوج تعیناتی کی منظوری دے دی

 
0
300

واشنگٹن،05اپریل(ٹی این ایس):امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لئے امریکہ میکسیکو کے درمیان سرحد پرامریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔امریکہ کی داخلی سلامتی کے محکمے کے وزیر کیرسجن نیلسن نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے دفاع اور داخلی سلامتی کے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنوب مغربی سرحد پر نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے لئے مل کر کام کریں تاکہ سرحد پر گشت میں معاونت کی جاسکے۔