ڈیرہ اسماعیل خان: رینج پولیس دفتر میں  ماہوار کرائم میٹنگ، ایمانداری ،محنت اور لگن سے  دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں: آر پی او محمد کریم خان کی افسران کو ہدایت

 
0
364

ڈیرہ اسماعیل خان، 05 اپریل  (ٹی این ایس):    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد کریم خان کی زیر صدارت رینج پولیس دفتر  ڈیرہ میں  ماہوار کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں ماہ مارچ کے دوران ہونے والے کرائمز کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر ضلع ڈیر ہ اور  ٹا نک کے ضلعی پولیس آفسران کے علاوہ ایس ۔پیز تفتیش ڈیرہ و ٹانک ،ایس پی رولر اور ،ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس آفسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ڈیرہ وٹانک کے اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ کرائم اور دیگر امور کے ساتھ ساتھ ماہ مارچ کے دوران پولیس کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر نے اجلاس کے دوران کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری ،محنت اور لگن سے  دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں.آر پی او ڈیرہ نے  تمام شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ  اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اپنے اپنے علاقہ میں جرائم کی بیخ کنی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقہ جات سے قمار بازی اور منشیات فروشی کی شکایات موصو ل ہورہی ہیں جس کے متعلق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کے دوران عام شہریوں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ صرف ٹا رگیٹڈ آپریشن کیا جائے اور اپنے اہداف کے مطا بق سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کریں۔سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ کے خلاف قانونی کاروائی سے  سخت گریز کیا جائے اور مختلف جرائم میں ملوث گرو ہوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاکر  انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے  ٹریفک پولیس انچارج کو ہدایات جاری کیں کہ چاروں بازاروں سمیت شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کوفعال رکھنے کے سلسلہ میں بہتر اقدامات اٹھائے جائیں  اور ایسا نظام مرتب کیا جائے جس سے شہریوں کو  ٹریفک کے حوالے سے کوئی تکلیف یا شکایات  نہ ہو اور ساتھ ہی ٹریفک  قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے.