دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران سعودی پولیس اہلکار شہید

 
0
323

القطیف ،07اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب کے مشرق میں واقع القطیف گورنری میں دہشت گردوں کے ایک مبینہ ٹھکانے پر ایلیٹ فورس اور ایمرجنسی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک سپاہی شہید ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق القطیف گورنری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں سپاہی حسن احمد الزھرانی شہید ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔