ضلع کونسل اٹک کا اجلاس ،یونین کونسل کے نمل تا کوٹ کے دومیان نا لے پر سلیپ کی سکیم  التواء کا شکار ہونے کے سبب ،نظور شدہ رقم   مقامی گلی کی پختگی پر لگا نے کی صلاح

 
0
344

اٹک، اپریل 07 (ٹی این ایس): ضلع کونسل اٹک کا اجلاس عام وا ئس چیئر مین ملک جمشیدالطاف کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کر تے ہو ئے چیئر مین یونین کونسل سگھری حاجی مشتاق حسین نے کہا کہ ان کی یونین کونسل کے نمل تا کوٹ کے دومیان نا لے پر سلیپ کی سکیم کے لئے تین لاکھ روپے منظور کی گئی تھی، مقامی لوگوں کے با ہمی اختلافات کی وجہ سے معا ملہ عدا لت میں چلا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ سکیم التوا کا شکار ہے چنانچہ سکیم کی رقم محمد ریاض کے گھر سے لیکر حاجی سمندر کے گھرتک گلی کی پختگی پر لگا دی جا ئے،

اجلاس میں ڈی جی محکمہ بلدیات پنجاب کی اس تجویز کی بھی منظوری دی گئی کہ جس مں انہوں نے اپنے ایک تحریری مراسلہ کے ذریعے صوبہ کے تمام چیئر مین ، وا ئس چیئر مین یونین کونسل کی طرف سے مختلف معاملات کو مقامی سطح پر حل کر نے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ چیئر مین یو نین کونسل اپنی یو نین کونسل کا ہر ماہ کم از کم ایک اجلاس منعقد کریں جس میں وا ئس چیئر مین بھی مو جود ہو نگے ، یونین کونسل میں اگر کوئی مسئلہ ہو گا تو یو نین کونسل کے تمام ممبران کے علیحدہ اجلاس بھی کیئے جائیں یو نین کونسل کے مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندے اپنا فحال کر دا ر ادا کریں گے ان اجلاس کی تصاویر اور کاروائی با قاعدگی سے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لو کل گو ر نمنٹ کو ارسال کیں جا ئیں گی ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس شہزاد طفیل کی جا نب سے پیش کر دہ یہ قرار داد بھی کہ یو نین کونسل جلو میں تبدیلی کی وجہ سے دوران کام تعمیراتی اشیاء کے ریٹ بڑھ گئے ہیں جس کے لئے ورکس رولز کے تحت دس فیصد اضافہ کر نا در کار ہے جس کی وجہ سے تخمینوں کو ریوائز کر نا ضروری ہے تا کہ کام اچھے طریقے سے مکمل کیئے جا سکیں ۔