بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے بھارت سے لاہور کے واہگہ ریلوے اسٹیشن پرپہنچیں گے

 
0
566

اٹک، اپریل 07 (ٹی این ایس): بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے بھارت سے لاہور کے واہگہ ریلوے اسٹیشن پرپہنچیں گے اور پھر وہاں سے انہیں رینجرز کی سیکیورٹی میں گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائے گا جہاں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہوگی بیساکھی میلے کے تمام انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتری سکھوں کے اس سب سے بڑے تہوارمیں شریک ہوں گے۔