لاہور ،اکتو بر11(ٹی این ایس): سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پی آئی اے فلائٹ 755 کو کنٹرول پینل میں خرابی کے باعث ہنگامی صورتحال میں لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے،طیارے میں 134مسافر اور عملے کے 6ارکان سوار تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے 755نے سیالکوٹ سے ریاض کے اڑان بھری کہ اچانک جہاز کے کنٹرول پینل میں خرابی کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا ،تاہم جہاز کے کنٹرول پینل میں خرابی کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جس کے باعث جہاز 12بجے ریاض کے لئے دوبارہ اڑان بھرے گا ۔