عمران خان کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلسوں کے مقامات کا اعلان 

 
0
340

لاہور،جولائی 02 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلسوں کے مقامات کا اعلان کردیاگیا ۔ عمران خان آج  سرگودھا ،3 اور 4 جولائی کو کراچی،5 جولائی کو صوابی اور چارسدہ جبکہ 6جولائی کوسوات ،7جولائی کو جہلم اور گجرات ،8 جولائی کو عمران خان ایبٹ آباد اور ہری پور ،9 اور 10 جولائی کو اندرون سندھ جبکہ 11جولائی کو رحیم یار خان ،12 کو جولائی کو گوجرانوالہ اور قصور میں ،13جولائی کو راولپنڈی ،14 جولائی کوپشاور اور مردان ،15 جولائی کوسیالکوٹ اور فیصل آباد ،16جولائی کو میانوالی اور بنوں ،18 اور 19 جولائی کولاہور ،20 جولائی کو بہاولپور اور ملتان ،21جولائی کو لاہور ،22 جولائی کو کراچی اور23 جولائی کو اسلام آباد میں فقیدالمثال اور فیصلہ کن اجتماع منعقد کیا جائے گا اور انتخابی مہم سمیٹی جائے گی۔