احسن خان کی طبیعت بہتر ،دوبارہ ڈرامہ سیریل ’’مریم پریرا ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا

 
0
746

لاہور مئی 9(ٹی این ایس) اداکار احسن خان نے طبیعت میں بہتری آنے کے بعد دوبارہ ڈرامہ سیریل ’’مریم پریرا ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کراچی میں شدید گرمی کے دوران مسلسل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے جس کی وجہ سے چار روز قبل ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور نہیں نجی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ۔احسن خان نے دو دن تک ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق گھر میں آرام کیا تاہم اب طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ۔