روس کی ایرانی فورسز کو گولان سے دور رکھنے کی پیش کش،اسرائیل نے تجویز مستردکردی

 
0
355

تل ابیب25جولائی(ٹی این ایس)ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ روس نے ایرانی فورسز ک، گولان کے پہاڑی سلسلے سے دور رکھنے کی پیش کش کی ہے، تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ ایرانی فوجی دستے شام سے مکمل طور پر نکل جائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطلاعات کے مطابق اس موضوع پر روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے تفصیلی بات چیت کی۔ یروشلم میں اس ملاقات میں روس نے تجویز دی کہ وہ ایرانی فورسز کو گولان کے پہاڑی سلسلے سے ایک سو کلومیٹر دور رکھے گا، تاہم اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ تجویز قابل عمل نہیں ہے۔