الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا

 
0
561

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا، پولنگ کاعمل مقررہ وقت چھ بجے ہی ختم کرنے کا فیصلہ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت کئی جماعتوں کے رہنماوں نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملک بھر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے باہر آخری لمحات تک ووٹروں کی لمبی قطاریں موجود رہیں اور عوام کی بڑی تعداد کا ووٹ ڈالنے کے عمل سے باہر رہنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی رہنماوں کامطالبہ مسترد کردیا اور اعلان کیا کہ مقررہ وقت چھ بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے باہر لگی قطاروں میں مزید افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔