اسلام آباد 25جولائی(ٹی این ایس)نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پولنگ کے دور ان چند جھگڑے رپورٹ ہوئے ہیں‘ دھاندلی کی شکایات نہیں ملیں ۔بدھ کو نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر‘ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ نگران وزیر داخلہ نے این اے 53 کے ایف سیون فور ویمن پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دھنادلی کی شکایات نہیں ملیں چند جھگڑے رپورٹ ہوئے ہیں