وزیراعلی شہباز شریف نے تھانہ جوہر آباد سے تین خطرناک ملزمان کی فراری ، حوالدار کے دم توڑنے پرریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی

 
0
291

سرگودھا ،07اپریل(ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے تھانہ جوہر آباد کی حوالات سے تین خطرناک ملزمان کی فراری اور حوالدار فیض اللہ کے دم توڑنے پرریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔یاد رہے کہ تین خطرناک فرار ہونے والے ملزمان مسعودالرحمن،عرفان اور عمران کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع خوشاب کے علاقوں جوہراباداور موضع تلوکر سے تھا جن کے فرار میں ملزمان کے تین ساتھیوں پر معاونت کا الزام ہے واقعہ کے تین روز گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نیتین خطرناک ملزمان کی فراری اور ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کے اس واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو بجھوادی ہے جس میں تھانہ کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی اور تھانہ کی حوالات میں مبینہ طور پر ملزمان کو اسلحہ اور مرچیں کی فراہمی کرنے کے علاوہ دیگر امور کا بھی ذکر کیا گیا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جوہرآباد میں حوالات سے ملزمان کی فراری کا تھوڑے عرصے میں یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے قبل ازیں بھی ایک تھانہ کی حوالات کی چھت پھاڑ کر فرار ہو واقعہ بھی پیش آیاتھا۔