سرگودھا ،07اپریل(ٹی این ایس):سرگودھاپولیس نے بھاری مقدار میں منشیات وناجائزاسلحہ برآمدکر کے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جن میں پشاور کے رہائشی ملزم محب اللہ خان ک قبضہ سے چرس دوکلو گرام ،ایس ایچ او تھانہ سلانوالی عارف حسین نے ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان عمیر سکنہ 130شمالی سے چرس1090گرام،افضل سکنہ 128جنوبی سے چرس1250گرام، کلیم سکنہ مظفر گڑھ سے چرس560گرام، ارشد سکنہ 128جنوبی سے چرس540گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے عدنان سکنہ احسان کالونی سے چرس610گرام ، قیصر محمود سکنہ نہر کالونی سے شراب210بوتل،فیصل خان سکنہ ماڈل کالونی سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ کڑانہ پولیس نے امیر سلطان سکنہ چنیوٹ سے چرس420 گرام، ذوالفقار سکنہ 53جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ ساجد شہید پولیس نے جبار الحسن سکنہ 50شمالی سے چرس230گرام ، عقیل جاوید سکنہ قاضی ٹاون سے شراب390بوتل،تھانہ اربن ایریا پولیس نے ارسلان سکنہ اسلام پورہ سے چرس360گرام،شہباز سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس200گرام، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ناصر سکنہ81جنوبی سے ہیروئن130گرام، اللہ دتہ سکنہ مٹیلہ سے پسٹل30بور، تھانہ پھلروان پولیس نے محسن سکنہ دھوری سے چرس110گرام معہ پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے غلام مرتضیٰ سکنہ یوسف پارک سے شراب10بوتل،تھانہ میلہ پولیس نے عارف سکنہ جھولپور سے شراب10بوتل،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے عدیل سکنہ بلاک زیڈ سے شراب4بوتل،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے طفیل سکنہ شاہدرہ سے کلاشنکوف ، فرحان سکنہ سیدپور بندوق12بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے مظہر سکنہ دودہ سے بندوق12بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے نعیم سکنہ روالپنڈی سے پسٹل30بور، توقیر سکنہ روالپنڈی سے پسٹل30بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے فاروق سکنہ 49ٹیل سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے اشتیاق سکنہ کوٹمومن سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔