جرمنی کے شہر مونسٹرمیں کار حملہ، حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، کئی ہلاک و زخمی

 
0
333

برلن، اپریل 08 (ٹی این ایس): جرمنی میں مبینہ دہشت گرد حملہ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی۔واقعے میں متعدد افراد ہلاک کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر مونسٹرمیں مبینہ دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک بے لگام گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے بعد متعدد افراد کو زخمی پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔شہری حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بیشتر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تا ہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔اس حملے میں بیشتر افراد زخمی ہیں جنکو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ھملہ آور نے بعد ازاں خود کو بھی مارڈالا۔