شام میں قتل عام، روسی اجرتی قاتل اور فضائی کمپنی بھی ملوث ہونے کا انکشاف 

 
0
649

دمشق ،08اپریل(ٹی این ایس):شام میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام نہ صرف صدر بشارالاسد کی وفادار فوج پر عاید کیاجا رہا ہے بلکہ نہتے شہریوں کے قتل عام میں اجرتی قاتل اور بعض فضائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بشارالاسد کے حلیف نیٹ ورک کی جانب سے اسدی فوج کو لاجسٹک امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دمشق اور اللاذقیہ شہر میں قائم روسٹوف روسی فوجی اڈے کو فضائی پل کی شکل میں باہم ملایا گیا۔ روسٹوف ہوائی اڈے پر روس کے ہزاروں ریٹائرفوجی پہنچ رہے ہیں جہاں سے وہ مقامی فضائی کمپنی کے ذریعے دمشق پہنچتے ہیں۔شام ایوی ایشن ونگ فضائی کمپنی کو سنہ 2016ء میں امریکا نے بلیک لسٹ کردیا تھا اس کے باوجود یہ کمپنی روس سے شام تک ہفتہ وار اپنی پروازیں چلا رہی ہے۔ اس کمپنی کی پروازیں خفیہ ہوتی ہیں جن میں روس سے جنگجوؤں اور اجرتی قاتلوں کو اللاذقیہ اور دمشق لایا جاتا ہے۔خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق روس اپنی باضابطہ فوج کے بجائے اجرتی قاتلوں کو شام کے محاذ پر جھونک رہا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ چیچنیا اور افغانستان میں روسی فوج کو ہونے والا جانی نقصان آج بھی بھلایا نہیں جاسکا ہے۔ شام میں مرنے والے روسی اجرتی قاتلوں کی وجہ سے صدر پیوتن زیادہ پریشان نہیں کیونکہ سرکاری فوجیوں کی ہلاکتوں کے برعکس یہ معاملہ اتناحساس نہیں۔