انڈر13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرکٹ کا نیا نوجوان ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، شکیل شیخ 

 
0
369

اسلام آباد ،08اپریل(ٹی این ایس):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری انڈر۔13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرکٹ کا نیا نوجوان ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے اور گراس روٹ سطح پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ سے بچوں میں کرکٹ کھیلنے کا مزید شوق پیدا گا۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹورنامنٹ کے میچز چار مختلف شہروں میں کھیلے جارہے ہیں جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور کراچی شامل ہیں، اور ہر ریجن کھلاڑیوں کا چناؤ بھی میرٹ کی بنیاد پر کیا ہوگا کیونکہ ہر ریجن کے عہدیداروں کی بھی یہ ہی خواہش اور کوشش ہوتی ہے ٹورنامنٹ میں اس کی ٹیم کامیابی حاصل کرے، انہوں نیکہا کہ ملک میں دیگرکھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں اکیڈمیز اور نرسریز کا قیام عمل میں لانا ہوگا جس کے ذریعے نئی نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں آگے آنے کے موقع ملیں گے۔ شکیل شیخ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام ملک میں جاری انڈر13 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں چار، چار ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں کراچی، لاڑکانہ ، حیدر آباد اور کوئٹہ، گروپ بی میں ملتان، لاہور، بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی، گروپ سی میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، سیالکوٹ اور فیصل آباد جبکہ گروپ ڈی میں پشاور، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے ( آج) پیر کو 8 میچ کھیلے جائیں گے کے آڑ ایلگراؤنڈ راولپنڈی میں پہلے میچ میں اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور اور راولپنڈی کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا، اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں پہلے میچ میں آزاد جموں و کشمیر اور سیالکوٹ جبکہ دوسرے فیصل آباد اورفاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،ینگ فائیٹر کرکٹ گراؤنڈ کراچی میں پہلے میچ میں کراچی کا مقابلہ لاڑکانہ سے اور دوسرے میچ میں حیدرآبادکامقابلہ کوئٹہ سے ہوگا، یاوری کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ ملتان میں پہلے میچ میں ملتان اور بہاولپور جبکہ دوسرے میچ میں لاہور اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کیدرمیان میچز کھیلے جائیں گے،جبکہ اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اپریل کو جبکہ فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔