سی پیک نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا، اسکی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے، پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کا کاریڈور ہے: احسن اقبال وفاقی کا باؤ فورم سے خطاب

 
0
348

بیجنگ، اپریل 10(ٹی این ایس):  وفاقی وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ پیر کو بیجنگ میں  باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے،اسکی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے اورتمام جماعتیں اور صوبائی حکومتیں سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نے معیشت میں گروتھ پیدا کی ہے،انفراسٹرکچر منصوبوں کے ساتھ عوامی مفاد کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں۔پاکستان 2025 وژن میں ترقی محض سرمایہ کی افزائش کا نام نہیں اس کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے ، سی پیک کے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے موقع پیدا کریں گے۔

سی پیک منصوبوں نے توانائی کے بحران پہ قابو پانے میں مدد دی ہے، بجلی کی فراہمی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، روزگار  پیدا ہو رہا ہے ،سی پیک کے ذریعہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ایشیا کی صف اوّل کی بندرگاہ بن کر ابھرے گی  اور اس  سلسلہ  میں گوادر میں بنیادی انفراسٹکچر تعمیر کیا جا رہا ہے

سی پیک منصوبوں کو ٹھوس فیزیبیلیٹی سٹڈیز کی بنیاد پر منظور کیا جاتا ہے۔سی پیک دنیا میں علاقائی تعاون کے نمایاں ترین منصوبوں میں شامل ہو چکا ہے ،پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کا کاریڈور ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس، کسٹمز اور سفر کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ کارگو اور افراد با آسانی آ جا سکیں، مستقبل میں نجی شعبہ کا کردار اہم ہو گا۔