امام کعبہ کی طرف سے جواخانے کا افتتاح کرنےکی افواہوں کی حقیقت کیا ہے؟

 
0
543

سعودی عرب میں مقبول اور قدیم گیم بالوٹ کے ٹورنامنٹ کے بارے  جوئے  کا  تاثر دیا گیا

جدہ، اپریل 10(ٹی این ایس): کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ بے بنیادافواہیں گردش کررہی تھیں کہ امام کعبہ نے جواخانے کا افتتاح کردیا لیکن اب حقیقت سامنے آگئی ہے اور دراصل سعودی عرب میں مقبول اور قدیم گیم بالوٹ کی تقریب تھی لیکن چند عناصر نے جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا شروع کردیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہریوں میں مقبول کارڈ گیم بالوٹ کا پہلا نیشنل بالوٹ چیمپیئن شپ چار اپریل (بروز منگل )سے ریاض میں جاری ہے جس میں مجموعی طورپر12,288 تاش کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔بالوٹ کے ٹورنا منٹ میں 85,000سے زائد لوگوں نے اپنی انٹری کروائی ہے لیکن ان میں سے صرف 12,288 لوگ ہی چیمپیئن میں شرکت کر کے 384ٹیبلوں پر کھیل سکیں گے۔
بالوٹ چیمپیئن شپ شرکت کرنے والے 8192ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کھیلیں گے اور بقایا لوگ کنگ عبداللہ پٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر ریاض میں کھیلیں گے۔سعودی کارڈ گیم کے منتظمین کے مطابق اس کھیل کو منعقد کروانے کے لیے 414ایمپائرز ہوں گے۔
کھیل کو منعقد کروانے کے لیے چیئرمین بورڈ جنرل سپورٹس اتھارٹی عبدالمحسن الشیخ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چار بہترین کھلاڑیوں میں 270,000 ڈالر تقسیم کیے جائیں گے اور فاتح کو 133,350 ڈالر دیے جائیں گے۔بنینز ہ چیمپیئن شپ میں پہلے چار جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام دے گا ،پہلا انعام پانچ لاکھ ریالز ،دوسرااڑھائی لاکھ ریالز،تیسرا ڈیڑھ لاکھ انعام اور چوتھاایک لاکھ ہو گا۔

کارڈ گیم کی چیمپیئن شپ کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس کھیل کو سعودی ریاست میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔سعودی یوتھ محمد الہاشم ،آن لائن گیم کے ڈویلپر،نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ حکام نے بالوٹ کھیل کی اہمیت کو جان لیا ہے جو کہ عورتوں اور مردوں کی پسندیدہ ہے۔چیمپیئن شپ لوگوں کو اپنی دماغی صلاحتیوں کو ظاہر کرنے کو مواقع فراہم کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بھی یہ تمام عمر کے لوگوں میں اسی طرح مقبول ہے، سعودی عرب کے نوجوان اسے کھلی جگہوں پر بیٹھ کر کھیلتے ہیں۔ یہ ایک قدیم کھیل ہے جو نسل در نسل سے چل رہا ہے اور آہستہ آہستہ بالوٹ کھیل عرب دنیا کی ثقافت بنتا جا رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ بین الاقوامی سطح پر کھیلا جانے لگے۔

بالوٹ کھیل میں چار لوگ کھیلتے ہیں جس میں دو ،دو کھلاڑی آپس میں ساتھی ہوتے ہیں جوایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھتے ہیں۔6نمبر اور اس سے نچلے رینک کے کارڈز کھیل میں شامل نہیں کیے جاتے ،اسکے علاوہ جوکرز والے کارڈز نکال کر صرف 32کارڈ بچتے ہیں جن میں سے ہر کھلاڑی کے پاس 8کارڈ ہوتے ہیں۔دوسری کھیلوں کی طرح اب بالوٹ کھیل بھی آن لائن میسر ہو چکی ہے۔