اسلام آباد، اپریل 09 (ٹی این ایس): کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی تازہ لہر نے دنیا بھر میں نہ صرف کشمیریوں کو افسردہ کر دیا بلکہ پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک کی اہم حکومتی شخصیات نے بھی بھارتی درندگی پر اپنی آواز بلند کی۔
گزشتہ ڈیڑھ برس سے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے صدر آزاد جموں و کشمیر صدر سردار مسعود احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔برطانوی ہاوس آف لارڈ کے ممبر لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے موثر فارن پالیسی اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے بھارتی بربریت کو روکا جائے اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔
برطانوی شہر سلاؤ کی پہلی مسلم میئر عشرت ناز شاہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے اس جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جانی چاہئے۔