سی ڈی اے نے ادارے کے چار (04)افسران و ملازمین کو کرپشن اور نا اہلی پر فوری طور پر سروس سے معطل کر دیا

 
0
308

اسلام آباد:30 جنوری 2020 (ٹی این ایس): ان افسران و ملازمین کو سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشنز 1992 ؁ء کی شق نمبر8.05 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔ ان افسران و ملازمین کی معطلی کے بعد کرپشن اور نااہلی کا کیس ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان افسران و ملازمین کی تفصیلی تفتیش کی جا سکے۔
جن افسران اور ملازمین کو سروس سے معطل کیا گیا ہے ان میں سہیل جمیل چوہان اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنٹنگ) ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ، آفتاب احمد جافرانی ایچ آر او V- ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ (اسوقت کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر، اسٹیٹ ایفکیٹیز، لینڈ ڈائریکٹوریٹ)، جونیئر اسسٹنٹ محمد وقاص اور لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے جونیئر اسٹنٹ سمیر بشیر شامل ہیں۔
معطل کئے جانے والے افسران و ملازمین پر پلاٹ نمبر838،833اور538سیکٹر I-12/4 کی غیر قانونی ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔ ان فائلوں کی اتھارٹی کی طرف سے مانگے جانے پر پتہ چلا کہ مذکورہ فائلیں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ریکارڈ روم میں موجود نہیں ہیں جس پر ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ سے اس بابت معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہو اکہ مذکورہ بالا پلاٹوں کی فائلیں ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ کے ایڈمٹنگ سیکشن میں باقاعدہ ٹرانسفر ہوئی ہیں تاہم ان پلاٹوں کا نہ تو ون ونڈو بھیجنے کا ریکارڈ لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود تھا اور نہ ہی وہاں سے واپس لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں موصول ہونے کا کوئی ریکارڈ تھا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان پلاٹوں کی غیر قانونی ٹرانسفر میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ اور ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ کا متعلقہ عملہ و افسران ملوث ہیں۔
اس ضمن میں ابتدائی انکوائری کے بعد بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ بالا چاروں افسران و ملازمین ان پلاٹوں کی غیر قانونی ٹرانسفر میں ملوث ہیں۔ اس لیے سی ڈی اے انتظامیہ نے کیس ایف آئی کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تفصیلی تفتیشن کے بعد ان افسران و ملازمین کے ملوث ہونے کے ثابت ہو جانے پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔