اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کی جانب سے شام کے شہر  دوما پر کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

 
0
358

جدہ ، اپریل 10(ٹی این ایس):اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کی جانب سے شام کے شہر  دوما پر کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی غوطہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر اپنے رنج و الم کا اظہار کیاگیا ۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشار حکومت کی جانب سے نہتے اور معصوم شہریوں پر بمباری انتہائی افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں نہتے شہریوں پر اس طرح کے حملوں کا فوری نوٹس لیں ۔