نیویارک/ماسکو،10اپریل(ٹی این ایس):اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر نے کہاہے کہ شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایاگیا، دوما کے واقعہ پر امریکی کی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جبکہ امریکی سفیرنے کہاہے کہ روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایاگیا، دوما کے واقعہ پر امریکی کی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جبکہروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ماہرین اور امدادی کارکنوں نے باغیوں کے علاقے سے نکل جانے کے بعد وہاں کا دورہ کیا ہے اور انھیں کیمیائی حملے کے کوئی آثار نہیں ملے ۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے روس کے صدر بشار الاسد کو عفریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلامتی کونسل نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہ کی تو امریکہ اس کا جواب دے گا۔