امریکا روس جنگ کے دہانے پر ،کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے،گوربا چوف

 
0
1061

واشنگٹن،11اپریل(ٹی این ایس):سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں،یہ وقت بتائے گا کہ روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس حملے میں کون ملوث ہے ؟دونوں رہنماؤں کو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام کے معاملات خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکر ہے،موجودہ حالات میں ذراسی غلطی بڑی تباہی لا سکتی ہے ۔گوربا چوف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے رویئے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔میخائل گوربا چوف نے مشورہ دیا کہ دونوں رہنماؤں کو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ سویت یونین کے آخری صدر نے برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ 66سالہ سرگئی اسکریپل اور اس کی 33سالہ بیٹی یولیا پر اعصابی گیس کے حملے کوخطرناک اور نفرت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ اعصابی گیس کے حملے میں کون ملوث تھا۔