حمد خاندان ہمیں خلیج سے دور،ترکی اور ایران کو آگے لایا ،سابق قطری وزیرخارجہ

 
0
336

دوحہ،11اپریل(ٹی این ایس): سابق امیرِ قطر کے بھتیجے اور سابق وزیر خارجہ شیخ سحیم آل ثانی کے بیٹے شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے باور کرایا ہے کہ حمد خاندان کی پالیسی نے قطر کو اْس کے پڑوسی اور برادر عرب ممالک سے دْور کر دیاہے اور اس کے مقابل ترکی اور ایران کی سپورٹ کو ترجیح دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تاریخ اور قطر کے عوام اس تنہائی اور علیحدگی کے ذمّے داروں پر ہر گز رحم نہیں کھائیں گے۔شیخ سلطان نے کہاکہ مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ قطر کہاں تھا اور اب کہاں پہنچ گیا ؟ ایک وقت تھا جب وہ اپنے پڑوسی اور برادر ممالک کا پیارا تھا اور اب حمد خاندان کے باپ بیٹوں کی پالیسی کے سبب تنہا ہو گیا ہے.. تاریخ ان پر رحم نہیں کھائے گی اور عوام بھی انہیں ہر گز معاف نہیں کریں گے۔شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے مزید لکھا کہ یہ لوگ ترکی اور ایران کو لے کر آئے اور ہمیں اپنے خلیجی ممالک سے دْور کر دیا۔ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کیا ہمیں اس پر حیرت ہونا چاہیے کہ ہمارے پڑوسی ممالک اپنے مفادات کا دفاع کیوں کر رہے ہیں ؟