قومی احتساب بیورو کے چئیرمین، قیمتی قدرتی معدینات کے زخائر قواعد و ضوابط کی بد عوانی کا سخت نوٹس ، انکوئری کا حکم

 
0
435

اسلام آباد 12اپریل(ٹی این ایس ): قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کے  مقام پر قیمتی قدرتی معدینات کے زخائر قواعد و ضوابط کے بر عکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بد عوانی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو انکوئری کا حکم دیا تھا ۔ڈی جی نیب لاہور نے چئیرمین نیب کے احکامات کی روشنی میں باقاعدہ طور پر کمبائینڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر معاملہ کی انکوائری   شروع کر دی ہے ،انکوئری ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کہ ماظی میں نیب نے انکوئری کیوں کی  اور انکوئری بند کرنے کے  زمہ داران کون سے افراد تھے جس کی بنیاد پر ان افسران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں  لائی جائے گی ۔مزید بر آں چئیرمیں نیب نے حکم دیا ہے کہ معززہائی کوٹ ارو معزز سپریم کوٹ آف پاکستان  کے اس مقدمہ میں فیصلوں سے بھی راہنمائی حاصل کی جائے اور انکوائری تمام شواہد اور قانون نقاظوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔