شام میں ممکنہ فوجی کارروائیم جرمنی شامل نہیں ہو گا، میرکل کاا علان 

 
0
407

برلن،13اپریل(ٹی این ایس):جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے واضح کر دیا ہے کہ برلن حکومت شام میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ مشرقی غوطہ میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا اور اتحادی ممالک شام میں عسکری کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شام میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ بننے کو خارج از امکان قرار دے دیا ۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ برلن حکومت شام میں کسی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہو گی لیکن یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے۔