کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد نوجوان زخمی 

 
0
335

سرینگر،13اپریل(ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف ضلع کے علاقے تریہگام میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کم سے کم دس افراد زخمی ہو گئے ۔ ایک شدید زخمی کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ مقامی افراد نے میڈ یا کو بتایا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔