عوام کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہمارامنشور ہے ‘سردار میر اکبر خان

 
0
521

مظفرآباد،13اپریل(ٹی این ایس): وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہمارامنشور ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے فائرنگ سے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں عوامی خدمت کے لیے کام کررہی ہے اس سلسلہ میں پورے آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں جس سے آزادکشمیر میں جلد خوشخالی آئے گی ان خیالات کا اظہارانہوں باغ باڑی کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک وفود سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی خواجہ احسن منظوربھی موجود تھے اس موقع پر وفد کے د رینہ مسائل کو حل کر نے پر عوامی وفد نے وزیر جنگلات اور وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر جنگلات نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت لائن آف کنڑول پر تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے لئے کوشیاں ہے باغ میں عوام کو تمام بنیادی حقوق کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور لائن اف کنٹرول کے قریب رہنے والے افراد ہماری سراحدوں کے محافظ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر تعلیم کو لے کر جلد ضلع باغ کا دورہ کروں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا۔مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ہر صورت جاری رہے گی اور مقبوضہ کشمیر کے بھارتی چنگل سے آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو دبانے کی ایک ساز ش ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بھارتی جنگی جرائم کا کشمیری ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کشمیری شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے گااور عنقریب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی حکمرانوں پر زور ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت د و اٹیمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے ۔ بھارت ریاستی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی بھارت سے مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ جد وجہد جاری رکھیں گے ۔