ڈھوک عالم شیر میں قبضہ گروپ سے وابستہ افراد کا عدالتی کمیشن پر حملہ، ہوائی فائرنگ،  سرکاری وکیل سمیت زنانہ اہلکار جانیں بچانے بھاگتے رہے،ایک ملزم گرفتار

 
0
374

اسلام آباد،اپریل 13  (ٹی این ایس):  تھانہ روات کی حدود ڈھوک عالم شیر میں قبضہ گروپ سے وابستہ افراد نے عدالتی کمیشن پر حملہ کرتے ہوئے  ہوائی فائرنگ کی جس سے  شدید خوف وہراس پھیل گیا۔قبضہ گروپ کے کارندے  سرکاری وکیل سمیت لیڈیز اہلکاروں کو ڈنڈے اٹھا کر مارنے دوڑ پڑے اور انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔عدالتی کمیشن نے تھانے میں رپورٹ کرائی جس کے بعد  عابد نامی ایک ملزم کو  گرفتار  کر لیا گیا۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق اظہر ولد نذر حسین نامی شخص کا قبضہ گروپ ،واجد، عابد، خرم اور دیگر کے خلاف راولپنڈی عدالت میں حاضر ہوا، عدالت نے رپورٹ کےلئے کمیشن مقرر کیا جو موقع پر پہنچا تو قبضہ گروپ نے دن دھاڑے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جبکہ کچھ افراد ڈنڈے اٹھا کر مارنے کو دوڑ پڑے۔ کمیشن کے اہلکار جان بچا کر تھانے پہنچے جس کے بعد پولیس نے ملزم عابد کو گرفتار کرلیا۔