ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے دعوے ٹھس 

 
0
352

مظفرآباد اپریل 15(ٹی این ایس)ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے دعوے ٹھس ! ٗ منافع خوروں نے انت مچادی ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ، عوام کی چیخیں نکل گئی ! کوئی چیک ان بیلنس نہیں ! ہر دوکاندار کی اپنی ریٹ لیسٹ ،کوئی پوچھنے والا نہیں ؟۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں چہلہ پل ، چہلہ بانڈی،نثار کیمپ سمیت دیگر مقامات پر منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ، آلو فی کلو 40روپے سے 60روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پیاز 50روپے سے 70روپے ، تھوم (چائنہ)180روپے تا 200روپے میں فروخت ہورہا ہے ، ادرک (چائنہ)220روپے تا 250روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ،ٹماٹر 50روپے تا70روپے کلو،ٹینڈا 40روپے تا 50روپے فی کلو ،کدو 70روپے ، کیلا 180روپے ،فریش بین (سوات)150روپے ، شملہ مرچ60روپے تا 80روپے ، مٹر 120تا 140روپے ، کھیرا 40تا 50روپے ، گاجر 40روپے ، شلجم 40روپے ،کڑم گڈی 40روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ سبز مرچ 100روپے ،لیمو 200روپے ، دھنیا سبز گڈی 40روپے،مولی 50روپے میں فروخت ہورہی ہے ، سیب سفید 120تا 150روپے،سیب کالا 150تا200روپے،سیب گولڈن 200روپے تا 250روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ، کیلا 180روپے درجن ، مالٹا 250درجن ،کھکڑی 150روپے میں فروخت ہورہی ہے ! منافع خوروں نے سرکاری ریٹ لیسٹوں کو مسترد کرکے اپنی اپنی ریٹ لیسٹیں دکانوں میں چسپارکھی ہیں جس سے عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا جارہا ہے ،نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے اِس طرف کا رخ کیا نہ ہی میونسپل کارپوریشن نے چھاپہ مارنے کی کوشش کی ۔