دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے،ہائی کمیشنرافریقی یونین 

 
0
3711

ریاض اپریل 16(ٹی این ایس)افریقی یونین کے ہائی کمیشنر نے کہاہے کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور تمام عرب ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں افریقی یونین کے ہائی کمیشن نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینیوں کی امداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عرب ممالک کو فلسطینی قوم کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہوگی۔افریقی یونین کے ہائی کمیشنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور تمام عرب ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔