لاہور میں واقعہ چرچ کو نامعلوم افراد نے جلا ڈالا

 
0
514

مقدمہ درج، تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری 
لاہور اپریل 16(ٹی این ایس) شاہدرہ کے علاقہ پراچہ کالونی(پرانا شاہدرہ پینڈ) پر واقعہ چرچ کو نامعلوم افراد نے جلا ڈالا۔آگ نے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے فرنیچر سمیت چرچ میں موجود تمام سامان کوجل کر خاکسترہو گیا۔تھانہ شاہدرہ نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

نمائندہ ٹی این ایس کو پولیس نے بتایا کہ شر پسند عناصر نے رات کے پچھلے پہر چرچ کو آگ لگائی جس نے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے کر اس میں موجود تمام سامان کو جلا ڈالا مزکورہ واقعہ کی چرچ انتظامیہ کو صبح کے وقت اطلاع ملی بروقت اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی کو ممکن نہیں بنایا جاسکا،پولیس کے مطابق نامعلوم شر پسند عناصر کے خلاف دفع (405/18)کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاہدہ آغاز کر دیا گیا جلد مجرم قانون کی گرفت میں ہونگے۔